کیپٹن صفدر

نوازشریف کارکنان کو وطن واپسی کا سرپرائز دیں گے۔ کیپٹن صفدر

لاہور (پاک صحافت) کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کارکنان کو وطن واپسی کا سرپرائز دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن الیکشن جیت کر ایک مرتبہ پھر اقتدار میں آئے گی۔ عمران خان کو گزشتہ عام انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے ہارا ہوا الیکشن جتوایا گیا۔

کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں نواز شریف کو جان بوجھ کر پھنسوایا گیا، ان کو اور مریم نواز کو 7، 7 برس کی قید سنائی گئی۔ نواز شریف وہ لیڈر ہیں جنہوں نے ساری دنیا کا پریشر برداشت کیا اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا مگر ان کو اٹک جیل میں ہائی جیکر بنا کر قید کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو جب بھی اقتدار ملا تو سندھ اور بلوچستان نے ترقی کی، جب جب ملک پھلنا پھولنا شروع ہوا تو نوازشریف کو سازش کے ذریعے رکاوٹیں ڈال کر روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے