نوازشریف

نوازشریف عمرہ ادائیگی کیلئے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف عمرہ ادائیگی کیلئے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف عمرہ ادائیگی کیلئے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے نواز شریف کا استقبال کیا جس کے بعد وہ ائیرپورٹ سے ہوٹل کیلئے روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ سعودی عرب میں گزاریں گے اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے، لاہور سے مریم نواز پہلے ہی جدہ پہنچ چکی ہیں۔ دورہ سعودی عرب میں نواز شریف اور مریم نواز شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ارجنٹینا کے سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے