شہباز شریف

نوازشریف جلد وطن واپس آئیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف جلد وطن واپس آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں، ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے۔ وقت نے ثابت کر دیا کہ نوازشریف کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہوئی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی اربوں کی کرپشن پر قانون اپنا راستہ لے گا، عوام کو گمراہ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔ عمران خان کی بچھائی بارودی سرنگوں کو صاف کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کیساتھ دوبارہ معاملات کو بہتر کرنے کیلئے دن رات کام کیا۔ ملک کو آئی ایم ایف کے جال پھینکنے کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ارجنٹینا کے سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے