نواز شریف

نوازشریف، مریم نواز سمیت ن لیگ کے تمام امیدوار نیب اسکروٹنی میں کلیئر

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز سمیت ن لیگ کے تمام امیدوار نیب اسکروٹنی میں کلیئر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے الیکشن سیل نے نواز شریف، مریم نواز سمیت مسلم لیگ ن کے تمام امیدواروں کو اسکروٹنی میں کلیئر کردیا ہے، جب کہ پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی اسکروٹنی بھی جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ہیڈ کوارٹر میں الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے، جس میں تمام بیورو معاونت کررہے ہیں۔

الیکشن کمیشن سے موصول دیگر امیدواروں کی فہرست کا جائزہ لیا جاتا ہے، اور پلی بارگین کرنے والے اور سزا یافتہ امیدوار الیکشن کے اہل نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے