سراج الحق

ناانصافی پر خاموش رہنا بھی ناانصافی کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ ناانصافی پر خاموش رہنا بھی ناانصافی کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ موجودہ حکومت کی جانب سے عوام کیساتھ ہونے والی ناانصافی پر سب کو آواز بلند کرنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھوک، غربت، نفسیاتی امراض، مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ یہ ہے کہ ملک میں قرآن و سنت کا نظام نہیں۔ سودی معیشت، مخلوط نظام تعلیم، امن و سکون سے خالی معاشرہ اور دیگر امراض دین سے دوری کی علامت ہیں۔ وزیراعظم نے خود کہا کہ پاکستان میں 70لاکھ نوجوان نشے میں مبتلا ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کے لیے کچھ نہیں کیا۔ 15 دن میں تیل کی قیمتوں میں 3 بار اضافہ ہوا۔ اشیائے خورونوش کی قیمتیں 100 سے 3 سو فیصد بڑھیں، ادویات کی قیمتیں 14بار بڑھائی گئیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے لندن میں بیٹھ کر کہا کہ روپے کی قدر کم ہونے سے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑا فائدہ پہنچا۔ وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ قوم مہنگائی برداشت کرے۔ وزیراعظم فرما رہے ہیں کہ سکون قبر میں ہی آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے