بلاول بھٹو

نئے آرمی چیف کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے۔ بلاول بھٹو

نیویارک (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کا ہے، وہی فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے فارن پالیسی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے، پاکستان کے تمام ادارے خود مختار ہیں، جمہوریت آمریت سے ہمیشہ بہتر ہوتی ہے۔ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانی دی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھی انڈیا سے مدد نہیں چاہتے، انہوں نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی پیشکش کی بھی نہیں، افغانستان کی جنگ سے تمام ہمسایہ ممالک متاثر ہوئے، ہم پر امن اور مستحکم افغانستان چاہتے ہیں، چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، امریکہ سے تعلقات کو نئی سمت لے جانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے