میڈیا پر قدغن کے خلاف احتجاج

میڈیا پر قدغن کے خلاف صحافی برادری کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا

اسلام آباد (پاک صحافت) میڈیا پر قدغن اور پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف ملک بھر کے صحافیوں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دے دیا گیا ہے۔  خیال رہے کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور نے میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل صحافیوں کے حقوق اور میڈیا کی آزادی کے خلاف قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں کی جانب سے دیئے گئے دھرنے میں اپوزیشن رہنماؤں کی بھی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے،  خیال رہے  کہپی ایف یو جے نے تمام صحافی برادری، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی تنظیموں، مزدور یونینوں، ورکرز ایسوسی ایشنوں، طلبہ گروپوں، ڈیجیٹل حقوق کے علم برداروں اور عام شہریوں سے دھرنے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایف یو جے دستور نے قانون مسلط کرنے پر ہر سطح پر مزاحمت کرنے اور میڈیا کی آزادی سلب کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ دوسری جانب پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ اور صحافیوں کےدھرنے میں شرکت کا اعلان کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے