میپکو

میپکو کے 130 سے زائد افسران نے رشوت ستانی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے حلف اٹھالیا

مظفرگڑھ (پاک صحافت) میپکو کے ہیڈ کوارٹر میں 130 سے زائد افسران نے رشوت ستانی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے حلف اٹھالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینیئر مہر اللہ یار بھرانہ نے گریڈ 17 سے لے کر گریڈ 21 کے ایس ڈی اوز اور جنرل منیجرز تک تمام افسران سے رشوت ستانی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے حلف لیا۔

تمام افسران نے حلف اٹھایا کہ میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کریں گے اور ان کے کام کا فائدہ ملک و قوم اور کمپنی کے لیے ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق ڈی سی، ڈی پی او، علماء کی موجودگی میں افسران سے حلف لیا گیا، میپکو افسران نے رشوت کے خلاف حلف نامے پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم، ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد (پاک صحافت) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے