مچھ واقعہ نے پوری قوم کو افسردہ کر دیا ہے: شبلی فراز

ہزارہ برادری سے اظہارتعزیت کے لئے وزیراعظم کے شیڈول سے جلد آگاہ کر دیا جائےگا

اسلام آباد (پاک صحافت) نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز  نے کہا کہ مچھ اور اسلام آباد میں اسامہ ستی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ نہایت دلخراش واقعہ ہے جس نے پوری قوم کو افسردہ کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے بلوچستان جانے کا فیصلہ زیر بحث ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مچھ بلوچستان کا واقعہ بہت دلخراش ہے اس واقعہ نے پوری قوم کو ہلا دیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے بلوچستان جانے کا فیصلہ زیر بحث ہے ، اسامہ ستی کے قتل کی تحقیقات میں غفلت نہیں برتی جائے گی۔

مزید پڑھیں: دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے:جاوید قصوری

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مچھ اور اسلام آباد میں اسامہ ستی کے ساتھ پیش انے والے واقعہ پر کابینہ میں زیر بحث لایا گیا اور دعا بھی کی گئی، ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ پہلے بھی زیادتی ہوتی رہی ہے، مچھ واقعہ نے پوری قوم کو افسردہ کردیا ہے، واقعہ کی کڑیاں دشمن ملک سے ملتی ہیں، حکومت پوری کوشش کررہی ہے کہ اس واقعہ کے کرداروں کو سامنے لایا جائے تاکہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوسکیں، سافٹ ٹارگٹ سمجھتے ہوئے کان کنوں پر حملہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا واقعہ بھی بہت تشویشناک ہے، اس واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تحقیقات میں غفلت نہیں برتی جائے گی، اسلام آباد اور مچھ دونوں واقعات کی مکمل تحقیقات ہوں گی، وزیراعلیٰ بلوچستان ملک میں نہیں تھے وہ بھی ایک دو دن میں پہنچ جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم بالکل ناکام ہوچکی ہے، اس تحریک کا کوئی مقصد نہیں، یہ لوگ کرپشن بچانے کیلئے تحریک چلا رہے ہیں، ہماری تحریک کرپشن کے خاتمے کیلئے تھی اس لئے لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا، اپوزیشن کا کام ہی یہ ہے کہ حکومت پر تنقید کرے، اپوزیشن ایسی صورتحال بناتی ہے جس سے ظاہر ہو حکومت کام نہیں کر پارہی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں