مولانا فضل الرحمن نوازشریف

مولانا فضل الرحمن کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر بات چیت

لاہور (پاک صحافت) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچے تو ن لیگ کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کی سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، سینیٹر اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں عام انتخابات کی تیاریوں اور اشتراک عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کا غزہ میں مستقل جنگ بندی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نے غزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے