مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن نے اسٹیٹ بینک کے گورنر کو آئی ایم ایف کا ایجنٹ قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا گورنر آئی ایم ایف کا ایجنٹ ہے جو پاکستانی عوام کو آئی ایم ایف کی غلام بنانے کی سازش میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں بھی گو نیازی ثابت کرکے دکھانا ہے، عمران پہلے ناجائز حکمران تھا اب نالائق حکمران بھی ہے۔ پانچ وزیر خزانہ تبدیل مگر اسٹیٹ بینک کے گورنر کو نہیں ہٹا رہے کیونکہ وہ آئی ایم ایف کا ایجنٹ ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ عبادت اور دیانت ابتدائی خدوخال ہیں، سیاست ایک مقدس لفظ ہے اس کے بغیر دین مکمل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ برائیوں کی جڑ ہی حکمران ہوتے ہیں، برائیوں کی جڑوں کو اکھاڑ پھینکنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سرفراز بگٹی

وزیراعلی بلوچستان کا آکسفورڈ میں بلوچ طلباء کیلئے نئی گریجوایٹ سکالرشپ کا اعلان

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان کا آکسفورڈ میں بلوچ طلباء کیلئے نئی گریجوایٹ سکالرشپ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے