ایاز صادق

مولانا فضل الرحمان کے گلے شکوے ہم سے نہیں ہیں، ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے نامزد سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس ووٹ کے سلسلے میں حاضر ہوئے تھے، ہم سیاسی جدوجہد میں اکٹھے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اتحادی رہنماؤں کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد اتحادی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ہم سے نہیں حالات پر تحفظات ہیں۔ ہم نے مولانا سے درخواست کی کہ حکومت سازی میں ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی کہ صدر، وزیراعظم، اسپیکر اور دیگر عہدوں کے لیے ووٹ دیں۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مولانا کے تحفظات ہیں اور ہم یہ تحفظات دور کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں جاری رہیں گی، مولانا فضل الرحمان سوچ کر ہمیں جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے