فیصل کریم کنڈی

ملک کا سب سے بڑا چور اور ڈاکو عمران خان ہے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آج ثابت ہوا کہ ملک کا سب سے بڑا چور اور ڈاکو عمران خان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا سربراہ عمران خان نے ہی لگایا تھا، چیف الیکشن کمشنر کو عمران خان نے قابل شخص کہا تھا۔ عمران خان نااہل تھے، کٹھ پتلی تھے، ان کے ہاتھ کچھ نہیں تھا، وہ ہمشیہ تکبر اور غرور میں رہتے تھے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جیسے ذہن کے لوگ ہی تحریک انصاف میں موجود ہیں، تحریک انصاف کے اراکین پر قتل کے مقدمے ہوتے ہیں۔ آج تاریخی دن ہے، پیپلز پارٹی نے عمران خان کو شکست دی، دیکھتے ہیں شاہ محمود قریشی کے خواب کی تعبیر ہوتی ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا دہشتگردوں کے ہاتھوں میں دے دیا، صوبے میں پی ٹی آئی نے امن و امان کی صورتحال تباہ کردی۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے