احسن اقبال

ملک نے ترقی کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 5 سال جیل میں رکھیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر ملک نے ترقی کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 5 سال جیل میں رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ ملک نے ترقی کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 5 سال جیل کے اندر ہی رکھیں۔ بانی پی ٹی آئی کی سیاست انتشار اور فساد کی سیاست ہے اور ملک عدم استحکام اور بے یقینی کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور عدلیہ فیصلہ کرلیں کہ ملک کو مذاکرات اور امن سے آگے لے کر جانا ہے یا انتشار پھیلانا ہے، حکومت 5 سال پورے کرے گی، اسٹیبلشمنٹ کو بھی سمجھ آچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

کیا ملک و فوج کیخلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کیا ملک و فوج کیخلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے