ملک میں کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 48 افراد دم توڑ گئے

کورونا وائرس

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مزید 48 افراد کی جانیں  نگل گیا، جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار 295 ہو گئی ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 981 مریض کورونا سے مکمل صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد  4 لاکھ 86 ہزار 489  ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40 ہزار 285 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1594 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 48 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 3.9 فیصد رہی۔ خیال رہے کہ  ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11295 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 32412 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 628 ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 7 سو 50 ہوگئی ہے جب کہ 3888 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 153410 ہے اور 4561 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر زندگی گنوا بیٹھے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18 ہزار 736 اور ہلاکتیں 193 ہو چکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 65287 اور ایک ہزار 832 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 795 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 254 افراد انتقال کر گئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد چار ہزار نو سو ایک اور 102 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ خیال رہے کہ سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں مہلک وبا کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 40713 ہے اور اب تک 465 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں