خرم دستگیر

ملک میں الیکشن ایک ساتھ ہوں گے۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن ایک ساتھ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی انجینیئر خرم دستگیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 جون کو پیش ہونے والے وفاقی بجٹ میں نئے انتخابات کیلئے بھی رقم رکھی جارہی ہے، ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہوں گے۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے مطابق انتخابات 10 نومبر سے آگے نہیں جانے چاہئیں، انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں دور ہورہی ہیں۔ جلد انتخابات کا تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جلد از جلد انتخابات کا مطالبہ کیا جارہا ہے کہ جبکہ حکومتی اتحاد کی جانب سے ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کروانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سرمایہ کاری سہولت کونسل

ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے ایس آئی ایف سی کابینہ کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے