معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے،، شیری رحمان

شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیر ی رحمان نے  ملک میں بڑھتی مہنگائی پر پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا،  شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کہ معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ خیال رہے کہ شیری رحمان نے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت نے اپنی ہی نااہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے روپے کی مسلسل گرتی قدر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 دنوں میں روپے کی قدر میں 6.2 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، 2018 سے اب تک روپے کی قدر میں 50 روپے سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔ پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ اس ہفتے پاکستان کے قرضوں اور واجبات کا حجم 5.5 کھرب تک پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ مارکیٹ میں بے اعتمادی اور روپے کی غیر مستحکم صورتحال معیشت کے لئے تباہ کن ہے۔معیشت کی ایسی غیر یقینی کی صورتحال تاریخ میں نہیں دیکھی، معیشت اب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ی (آئی ایم ایف) کے حوالے کی گئی ہے، معیشت کا دیوالیہ ہو چکا ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں