معصوم لوگوں کو نشانہ بنانیوالوں کو نشانِ عبرت بنائینگے، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشانِ عبرت بنائیں گے۔ بلوچستان کابینہ کا وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمیں یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ کسی بلوچ نے کسی پنجابی یا پختون کو نہیں، دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو مارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل اسمبلی کے اجلاس میں یکسو اور متفق ہو کر دہشت گردی واقعات کی مذمت کی گئی، مٹھی بھر دہشت گرد آسان ہدف ڈھونڈ کر حملے کرتے ہیں۔

سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے ہارورڈ اور آکسفورڈ سمیت دنیا کے اعلیٰ اداروں میں بھجوا رہے ہیں، دہشت گرد تنظیمیں نوجوانوں کو تخریب کاری کی جانب راغب کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فیصلہ بلوچستان کے عوام نے کرنا ہے، گڈ گورننس کے ذریعے عوام کو درپیش مسائل حل کریں گے، پائیدار ترقی کے لیے درست سمت کا تعین ضروری ہے، ہم نے اس بلوچستانی کے لیے کام کرنا ہے جو سردی میں ٹھٹھرتا اور گرمی میں جھلستا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزراء، چیف سیکریٹری اور سیکریٹریز تمام اضلاع کا دورہ کریں۔ بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید افراد کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

پاکستان نے اپنے میزائل پروگراموں کے خلاف امریکی پابندیوں کو جانبدارانہ اور سیاسی قرار دیا

پاک صحافت پاکستان نے امریکہ کی جانب سے بعض چینی کمپنیوں اور شہریوں پر مبینہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے