شہباز شریف

معصوم شہریوں کی اموات حکومتی غفلت کا نتیجہ ہے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر حکومت بروقت ویکسین کی خریداری کرتی تو پاکستان میں اتنی اموات نہیں ہوتیں۔ معصوم شہریوں کی اموات حکومتی غفلت کا نتیجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بروقت مطلوبہ ویکسین کی خریداری نہ کرکے مجرمانہ غفلت کا ثبوت دیا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ وائرس کی نئی اقسام اور اس کے مہلک اثرات سے عوام کو بچانے کے لیے حکمت عملی بہتر بنانے پر توجہ دی جائے۔ صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ تمام فریقین کی مشاورت سے جامع ہنگامی حکمت عملی مرتب کی جائے، حکومت ویکسین کی فراہمی کا عمل تیز کرے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے