راجہ پرویز اشرف

معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف  نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں، انسانیت کے دشمنوں سے انہی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مذمتی پیغام میں کہا ہے کہ  افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے۔انہوں نے 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا  بھی اظہار کیا۔

واضح  رہے کہ   اسپکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اپنے شہداء پر پوری قوم کو فخر ہے، اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات کو بلند فرمائے اور اہل خانہ کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ یاد رہے کہ رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے