مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کا کڑے احتساب کا جارحانہ بیانیہ لے کر انتخابات میں اترنے کا فیصلہ

لندن (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت نے انتخابات میں کڑے احتساب کا جارحانہ بیانیہ لیکر اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں ہونے والے اجلاس میں شہباز شریف نے احتساب کے حوالے سے پارٹی کے اندر پائی جانے والی تشویش سے نواز شریف کو آگاہ کیا اور انہیں نرم مؤقف اختیار کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی تاہم نواز شریف نے پارٹی صدر شہباز شریف کی تجویز کو مسترد کردیا، مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی پارٹی قائد نواز شریف کے مؤقف کا ساتھ دیا۔

ذرائع کے مطابق اپنے خلاف مبینہ سازشی کرداروں کے معاملے پر نواز شریف نے دوٹوک انداز میں کہا کہ پارٹی کڑے احتساب کا جارحانہ بیانیہ لے کر ہی انتخابی میدان میں اترے گی، ملک کا کھلواڑ کرنے والوں کا احتساب کئے بغیر پاکستان کو آگے نہیں لے جایا جاسکتا۔ نواز شریف نے کہا کہ صرف میری ذات کی بات ہوتی تو درگزر کر جاتا لیکن ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج عوام اور ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے ذمہ دار وہی عناصر ہیں جنہوں نے 2017 میں ملکی ترقی کیخلاف سازش کی، سازشی عناصر کو ہر صورت میں قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

براہموس

پاکستان کا بھارتی ایٹمی پروگرام کیخلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارت کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا، پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے