وزیراعظم شہباز شریف

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے، شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔  ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت میں ملک میں کرپشن کی شرح نیچے آئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کہ مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت میں ملک میں کرپشن کی شرح نیچے آئی۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے دور میں کرپشن نیچے آنے کے گواہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے انڈیکس ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں مزید کہا کہ کرپشن کسی بھی ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے اس کی معاشی و انتظامی تباہی کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

شہبازشریف کو چین میں پاکستان اسپیڈ کا نام مل گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) چائنا امپورٹ ایکسپورٹ بینک کے چیئرمین نے وزیراعظم شہباز شریف کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے