مریم نواز

مریم نواز کی 21 ستمبر کو لندن روانگی کا امکان

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا 21 ستمبر کی صبح لندن روانہ ہونے کا امکان ہے۔ پارٹی ذرائع نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مریم نواز اپنی بیٹی کے داخلے کے لیے لندن جا رہی ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اپنے والد، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف سے وطن واپسی کے استقبال سے متعلق مشاورت کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز لندن میں پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گی، وہ ایک ہفتے بعد وطن واپس آئیں گی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ جس جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی ایک ایک شخص اپنے انجام کو پہنچا، کہنے والوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست دفن ہو گئی۔

واضح رہے کہ ان کا کہنا ہے کہ وقت نے ثابت کر دیا کہ نواز شریف کے کم بیکس (comebacks) ہمیشہ اُن کےسیٹ بیکس (setbacks) سے بڑھ کر رہے ہیں۔ مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف ہر بار پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر واپس لوٹے، عرش کا نظام اپنے وقت پر حرکت میں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ناصر حسین شاہ

سندھ حکومت کا متوسط طبقے کو سولر سسٹم لگانے کیلئے بلاسود قرض فراہم کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے متوسط طبقے کے لوگوں کو سولر سسٹم لگانے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے