نیب

مریم نواز کی پیشی سے قبل نیب آفس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور (پاک صحافت) نیب آفس میں مریم نواز کی پیشی سے قبل وزارت داخلہ کی جانب سے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔ نیب آفس میں رینجرز کو تعیینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو 26 مارچ کو طلب کیا ہے۔ اس دوران مریم نواز کے ہمراہ مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنماء اور کارکن قافلوں کی شکل میں نیب آفس پہنچ جائیں گے۔ وزارت داخلہ نے نیب آفس کی سیکیورٹی کے لئے رینجرز کی اضافی نفری تعیینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کی پیشی کے دوران نیب آفس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے کہا ہے کہ اگر پیشی کے دوران مریم نواز کو گرفتاری کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے