مریم نواز

مریم نواز آج رات لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گی

لندن (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج رات لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے کہا ہے کہ مریم نواز آج شام پاکستان کیلئے روانہ ہوں گی۔ مریم نواز آج رات براستہ دبئی پاکستان کےلیے روانہ ہوں گی۔ انہوں نے لندن میں چار روز قیام کیا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے حسن نواز کے دفتر میں ملاقاتیں کیں۔ مریم نواز اپنی بیٹی کے ہمراہ لندن کی ایک یونیورسٹی بھی گئیں۔

اس کے علاوہ آج نوازشریف، شہبازشریف، اسحاق ڈار اور مریم نواز کی ملاقاتوں کے متعدد دور ہوئے۔ مریم نواز پاکستان میں نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم، ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد (پاک صحافت) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے