کوئٹہ (پاک صحافت) جمعیت علماء اسلام ف کے ناراض رکن حافظ حسین احمد نے مریم صفدر اور بلاول بھٹو زرداری کے فیصلوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھوں مولانا فضل الرحمان کی جیب کٹ گئی ہے اور کچھ اپنے بھی استعفوں کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے پی ڈی ایم کے فیصلوں پرمفادات کی آری چلا کر آر پار کردیا ، مریم نے سینیٹ انتخابات کا فیصلہ کرکے پی ڈی ایم کے فیصلوں کی نفی کردی ، بلاول بھٹو زرداری کے بعد مریم نواز کی بھی واپسی مولانا فضل الرحمان کے لیے پیغام ہے ، ن لیگ نے بھی مولانا فضل الرحمان پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ، مولانا فضل الرحمان کی جیب میں بھی کچھ اپنوں کے استعفے تھے۔
مزید پڑھیں: وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے پی ڈی ایم کو شیطان کا نائب قرار دے دیا
دوسری طرف جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنماوں نے مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجنے پر غور شروع کردیا ، مولانا محمد شیرانی نے کہا ہے کہ ہم جمعیت کے ارکان ہیں اور رہیں گے ، مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجنے کا سوچ رہے ہیں ، پی ڈی ایم کو ہم سے نہیں اپنے آپ سے نقصان پہنچے گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں رکنیت سازی کے حوالے سے کسی دستور کو اپنایا نہیں گیا ، الیکشن کمیشن نے دستور کا خیال رکھا نہ ہی جماعت کا نام دیکھا ، کسی کی خواہش پر جمعیت علمائے پاکستان کے نام کو تبدیل کیا ، الیکشن کمیشن نے ہربار خلاف ورزی کی اور جمعیت کے نام تبدیل ہوتے رہے ، الیکشن کمیشن ہماری غلط فہمی کا ازالہ کرے۔
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ہم جمعیت کے ارکان ہیں اور رہیں گے ، ہماری جماعت کا نام جمعیت علما ئے اسلام پاکستان ہے ، پارٹی جمعیت علمائےاسلام پاکستان کے نام سے رجسٹرڈ تھی ، لیکن 2008 میں جمعیت کی جو رجسٹریشن کی گئی اس میں ف لگا دیا گیا ، 2013 میں مولانا فضل الرحمان نے کہا یہی اصل جماعت ہے۔