پروفیسر ساجد میر

مرکزی جمعیت اہل حدیث کا ن لیگ کیساتھ انتخابی اتحاد برقرار رکھنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی مجلس شوری نے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ انتخابی اتحاد برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ساجد میر نے کہا ہے کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی قیادت کو قومی ایجنڈے پر متفق ہونا ہوگا۔

پروفیسر ساجد میر کا مزید کہنا تھا کہ قیادت ایک چھت تلے سر جوڑ کر بیٹھے اور ملکی مسائل کا حل نکالے۔عام انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

مجلس شوری کے اجلاس میں سینیٹر حافظ عبدالکریم سمیت ملک بھر سے 600 ارکان شوریٰ شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

شیری رحمان

شیری رحمٰن کی فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمٰن نے انسانی حقوق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے