ناصر حسین شاہ

مردم شماری کے معاملے پر پیپلزپارٹی اکیلی لڑ رہی ہے، ناصر حسین

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مردم شماری کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اکیلے لڑ رہی ہے، ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا اعتراض ہے کہ کراچی کی آبادی کو کم دکھایا گیا،  وزیراعظم سندھ کیلئے کوئی پیکج لاتے ہیں تو ویلکم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ پیپلزپارٹی مردم شماری کے معاملے پر اکیلی لڑ رہی ہے، مردم شماری کے معاملے پر سندھ کے ساتھ زیادتی ہوئی  مردم شماری پر سب سے زیادہ اعتراض ایم کیو ایم کو تھا مگر مردم شماری کو منظور کیا گیا۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جتنے بھی ترقی کے پروگرام ہیں سندھ حکومت وفاق کے ساتھ ہے، وفاق کی زیادہ تر میٹنگز میں بیوروکریٹس کو مدعو کیا جاتا ہے ہم عوام کی بہتری کے لئے مکمل طور پر وفاق سے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے