مرحوم ایرانی صدر کی تعزیتی تقریب، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے متعلق تعزیتی تقریب میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آذربائجان کے وزیرِ اعظم علی اسدوو نے بھی ملاقات کی، جس کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے باکو میں 29 ویں اقوامِ متحدہ کانفرنس آف پارٹیز کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آلِ ثانی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک قطر دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ترک نائب صدر اور ترک وزیرِ خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں، ان ملاقاتوں میں پاک ترک دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو دورۂ پاکستان کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔ اپنے تعزیتی دورے کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایران کی ایکسپیڈیئنسی ڈسکریمینٹ کونسل کے رکن احمدی نژاد سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے