مرتضی وہاب

مرتضی وہاب نے مئیر کراچی کیلئے نامزدگی پر بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کردیا

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب نے مئیر کراچی کے لیے نامزدگی پر بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے میئر کراچی کے لئے نامزدگی پر بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے میئر کے عہدے کے لیے نامزدگی پر چیئرمین بلاول بھٹو، صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور صاحبہ اور پی پی پی کی پوری قیادت کا شکریہ ادا کرنےکے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ میں کراچی کا شہری ہوں، یہ شہر میری رگوں میں ہے۔ میرے لیے اس سے بڑا اعزاز کچھ نہیں ہوگا کہ میں اپنے عظیم شہر کی بہتری کے لیے کام کروں۔ میں عہد کرتا ہوں کہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز، سیاسی اور انتظامی افراد کے ساتھ مل کر پورے شہر کو آگے لے کر جاؤں گا۔

انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنوں کا خصوصی شکریہ جنہوں نے سٹی الیکشن جیتنے کے لیے بہت محنت کی۔ ہم سب مل کر کام کریں گے اور چیئرمین بلاول بھٹو کی رہنمائی میں ڈلیور کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ادویات

غیرقانونی ادویات کا دھندہ کرنے والوں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نیشنل ٹاسک فورس نے غیر قانونی ادویات فروخت کرنے والوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے