لوئر دیر (پاک صحافت) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مراد سعید اور پی ٹی آئی پاکستان کے مجرم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نزدیک مراد سعید اور تحریک انصاف پاکستان کے مجرم ہیں۔ اقتدار میں کوئی نیا پاکستان اور کوئی اسلام کے نام پر آیا، مگر اُس نے کیا کچھ بھی نہیں۔
پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک میں امن اور بیرونی قرضوں سے نجات چاہتے ہیں۔ ہم 30 سال سے قرض لیے جارہے ہیں، اب تو ہمیں جاگنا ہوگا۔ صحت کارڈ، پشاور بی آر ٹی اور موٹر ویے منصوبے میں نے شروع کیے تھے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کہ یہاں باہر سے لوگ مزدوری کرنے آئیں گے۔