مذہبی جماعت خورد برد کرنے والوں کی وکیل نہ بنے

مذہبی جماعت خورد برد کرنے والوں کی وکیل نہ بنے: نور الحق قادری

پشاور (پاک صحافت) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نےکہا ہے کہ مذہبی جماعت اپوزیشن اتحاد میں شامل ہو کر خوردبرد کرنے والوں کی وکیل بن چکی ہے مذہبی جماعت خورد برد کرنے والوں کی وکیل نہ بنے اسے  مینڈیٹ شریعت کیلئے دیا گیا تھا چوروں کی چوری چھپانے کے لیے نہیں دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اپوزیشن اتحاد میں شامل مذہبی جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی جماعت خورد برد کرنے والوں کی وکیل نہ بنے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فرقوں اور تعصبات میں تقسیم کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: نالائقوں اورنااہلوں کی وجہ سے آج ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، مریم اورنگزیب

ملک میں شیعہ سنی فسادات کی کوششوں کے بارے آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم عمران خان نے مارچ ہی میں بتادیا تھا کہ شیعہ سنی فسادات کرانے کی کوشش ہوسکتی ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قومی اداروں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، یہ ایجنڈا بھارت اور اسرائیل سے پاکستان پہنچا ہے، ہم ملک کو دشمن کے شر سے بچانے کی کوشش کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اسرائیل کے خلاف موقف اختیار کرنے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا واضح موقف اپنایا ہوا ہے، یہاں بلوچستان اور پختونستان جیسے مختلف کارڈز استعمال ہوئے ہیں۔نور الحق قادری نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے نام پر وزیراعظم عمران خان کی دشمنی میں جمع ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

علی امین گنڈاپور سلامتی و خارجی معاملات پر اپنا گنڈاسا استعمال نہیں کر سکتے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے