شاہد خاقان عباسی

حکومتی کرپشن پر نیب چیئرمین نے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب چیئرمین نے حکومتی کرپشن پر آنکھیں بند کررکھی ہیں جبکہ اپوزیشن کیخلاف جھوٹے مقدمات بنا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ہر محکمے میں کرپشن ہو رہی ہے مگر چیئرمین نیب کو نظر نہیں آتی، حکومت کو ایسے ہی اندھے چیئرمین نیب کی ضرورت ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس اندھے چیئرمین نیب کو دوبارہ لانے کی کوشش کی گئی تو ہم سپریم کورٹ تک جائیں گے اور اس خرابی سے پاکستان کی جان چھڑائیں گے۔ نیب کی ملزمان سے ریکوری صفر ہے مگر براڈ شیٹ میں حکومت کے دس ارب روپے تک نکل چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے