عمران خان

محکمۂ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نےعمران خان کو زمان پارک مکان کا لگژری ٹیکس نوٹس بھجوا دیا

لاہور (پا ک صحافت) محکمۂ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو زمان پارک مکان کا لگژری ٹیکس نوٹس بھجوا دیا۔ محکمۂ ایکسائز پنجاب کے مطابق عمران خان کو 14 لاکھ 40 ہزار ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق محکمۂ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے عمران خان کو بیھجے گئے نوٹس کے مطابق ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 12مئی تھی۔ عمران خان کا زمان پارک کا مکان ان کے اور 4 بہنوں کے نام ہے، زمان پارک کا پرانا مکان گرا کر نیا تعمیر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمۂ ایکسائز پنجاب کا کہنا ہے کہ عمران خان سے گزشتہ ماہ زمان پارک کے مکان کا ریکارڈ طلب کیا تھا جو انہوں نے جمع کرایا، تخمینہ لگانے کے بعد 14 لاکھ 40 ہزار روپے کا لگژری ٹیکس چالان بھجوایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

جب اقتدار میں تھے تو آرمی چیف باپ اور ڈی جی آئی ایس آئی چاچا تھا۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنے طنز کا نشانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے