اعظم سواتی

متنازع ٹوئٹ پر اعظم سواتی ایک بار پھر گرفتار

اسلام آباد (پاک صحافت) متنازع ٹوئٹ کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ خیال رہے کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی، انہیں اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے گرفتار کیا ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی سینیٹر نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کوسوشل میڈیا پر گالیاں دی تھیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا ہے۔ خیال رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں ان افسران کے خلاف ہر قانونی و اخلاقی فورم کا استعمال کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے