مئی اور جون میں ہیٹ ویو کے 3 سلسلے ہوں گے، معاونِ خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی

(پاک صحافت) وزیرٍِ اعظم شہباز شریف کی معاونِ خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کا کہنا ہے کہ مئی اور جون میں ہیٹ ویو کے 3 سلسلے ہوں گے۔ وزیرٍ اعظم شہباز شریف کی معاونِ خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہے، ہیٹ ویو کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 9، سندھ کے 13 اور بلوچستان کے 4 اضلاع ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔ معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے عوام کو مختلف ذرائع سے آگاہی دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 9، سندھ کے 13 اور بلوچستان کے 4 اضلاع ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔

معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے عوام کو مختلف ذرائع سے آگاہی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ موسم تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں، اس کا بہت بڑا نقصان فصلوں اور گلیشیئرز پگھلنے کی صورت میں ہوتا ہے۔ معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کے مطابقبہت زیادہ ہیٹ ویو کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، جنگلات کے قریب سگریٹ نوشی نہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے