وزیراعظم شہباز شریف

لوگوں نے سنت ابراہیمی احسن طریقے سے انجام دی، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوگوں نے سنت ابراہیمی احسن طریقے سے انجام دی، عید پر بڑے شہروں بالخصوص لاہور میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا کہ اپنے پیاروں سے دور فرائض انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ان  کا کہنا تھا کہ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور انتظامیہ کے ان اہلکاروں کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے عید قرباں اپنے پیاروں سے دور، فرائض کی انجام دہی میں گزاری اور اپنے شہروں کو تعفن اور گندگی سے پاک رکھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں مزید کہا کہ پاکستانی عوام کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے انتظامیہ کی آواز پر لبیک کہا اور تعاون سے یہ سب ممکن بنایا۔

یہ بھی پڑھیں

علی امین گنڈاپور سلامتی و خارجی معاملات پر اپنا گنڈاسا استعمال نہیں کر سکتے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے