اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کو اخلاقیات کا درس دینے والا خود ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نکلا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی تازہ ترین آڈیو لیک نے ان کی منافقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ جو قوم کو اخلاقیات کا درس دیتے نہیں تھکتا وہ خود بھی کھلم کھلا غیر اخلاقی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی مکارانہ فطرت آئے روز بے نقاب ہورہی ہے۔ نیازی کے ریاست مخالف اقدامات اسے اعلی عہدے کے لیے نااہل بنا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کے بچے بچے کو عمرانی فتنے اور منافقت کا علم ہوچکا ہے، اب یہ کسی کو بے وقوف نہیں بنا سکتا۔