مصدق ملک

بغاوت پر اکسانے والوں کو قانون پکڑے گا۔ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا ہے کہ عوام کو بغاوت پر اکسانے والوں کو قانون پکڑے گا، مسلح افواج اور ریاست کے خلاف ہرزہ سرائی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک بند پڑا تھا، آپ نے ایک میگاواٹ بجلی نہیں بنائی۔ 2013 میں جب ہم آئے تھے نہ گیس تھی نہ بجلی، 13 سے 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول تھی، ہم نے آکر 11 ہزار میگاواٹ بجلی بنائی۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سستے دور میں بجلی کی قیمت میں 24 روپے یونٹ ہوگئی، بجلی چوری بڑھ گئی، وصولی کم ہوگئی۔ یہ مسیحا بیٹھ کر سب کو مہنگائی کا بھاشن دے رہے ہیں۔ امریکی صدر آپ کو کال نہیں کرتا، مودی آپ کی کال نہیں سنتا، آپ کی انا نے ملکی معیشت اور خارجہ پالیسی برباد کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی بلین ٹری سونامی کے درخت نہیں ملتے، جس طرح درخت نہیں ملتے، اسی طرح کٹے، انڈے اور مرغیاں بھی نہیں ملتیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے