لاہور (پاک صحافت) چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں اس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے حکومت فوری سوئیڈیش سفیر کی طلب کرکے سخت باز پرس کریں قرآن پاک پوری انسانیت کے لئے رشد ہدایت و ایمان کی اساس ہے۔
چوہدری شجاعت کا مزید ہے کہ الیکشن کے ذریعے ہی پاکستان مسلم لیگ (ق) اقتدار میں آئے گی الیکشن میں بھرہور حصہ لیں گے اور پاکستان مسلم لیگ مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتارے گی، مسلم لیگ ملک بلخصوص صوبہ سندھ میں بھی منظم و فعال ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست کرنا سب کا حق ہے لیکن 9 مئی کو سیاست کی آڑ میں انتہائی دلخراش لمحات جو ناقابل فراموش ہیں جس کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جس میں فوجی تنصیبات، یادگاروں اور شہداء کی حرمتوں پر حملے انتہائی افسوس ناک تھے۔