روڈ بند

امریکی شہر سیکرامنٹو میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 10 زخمی

کیلویفورنیا {پاک صحافت} امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سیکرامنٹو کے مصروف علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

سیکرامنٹو پولیس چیف کیتھی لیسٹر نے بتایا کہ فائرنگ مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کے قریب ہوئی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو چھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

واقعے میں زخمی ہونے والے 10 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت کے بارے میں معلومات نہیں دی گئیں۔

امریکی پولیس نے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ فائرنگ کرنے والے شخص کے بارے میں اطلاع دیں۔ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی انتظامیہ قانونی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

سیکرامنٹو کے میئر ڈیرل اسٹین برگ نے واقعے میں ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کو ریاست اور ملک کے لیے تشویشناک قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

بائیڈن

سی این این: بائیڈن کو زیادہ تر امریکیوں سے پاسنگ گریڈ نہیں ملا

پاک صحافت ایک نئے “سی این این” کے سروے کے مطابق، جب کہ زیادہ تر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے