عطا تارڑ

فوج کیخلاف بغاوت پر اکسانے کی اتنی بڑی سازش اس سے پہلے نہیں ہوئی۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فوج کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی اتنی بڑی سازش اس سے پہلے نہیں ہوئی، اس کے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازگل نے کہا کہ نجی چینل پر بیان پارٹی پالیسی سے ہٹ کر نہیں تھا، تحریک انصاف فارن فنڈنگ کے پیسے پر چلنے والی پارٹی ہے، عالمی سازش اور اداروں کے خلاف بیانیے کو تقویت دینے کا منصوبہ بنایا گیا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ شہبازگل کا بیان فارن فنڈڈ ایجنڈے کے تحت ہے، اقتدار سے دوری کے باعث عمران خان حواس باختہ ہوگئے ہیں، فارن فنڈنگ کا جواب نہیں تو نیا ایجنڈا شروع کردیا، عمران خان نے شہبازگل کے بیان کی مذمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے عثمان ڈار نے کہا کہ الفاظ کا چناؤ ٹھیک نہیں تھا، تحریک انصاف اس وقت شہبازگل کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو شہبازگل کے بیانیے کی مذمت کرنے میں 24 گھنٹے لگے، وزیراعلیٰ پنجاب نے جیل میں بیٹھے شہبازگل کو کیسے ڈانٹ دیا؟۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے