شہباز شریف

قائد کا پاکستان فوج کے سپوتوں کے لہو سے قائم ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قائد کا پاکستان فوج کے سپوتوں کے لہو سے قائم ہے۔

تفصیلات کے مطابق عظمت شہداء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آپ کے عظیم سپوتوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشتگردی کا خاتمہ کیا، شہدا نے اپنے بچوں کو یتیم چھوڑا، ہمارے بچوں کو یتیم ہونے سے بچایا، شہدا کا احترام ملک کے عوام کرتے ہیں، لاکھوں مائیں کرتی ہیں، تا قیامت شہیدوں کی عظمت قائم و دائم رہے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ گرفتاریوں سے بھری پڑی ہے، نہ کوئی مارا گیا، نہ کوئی زخمی ہوا، چور اور ڈاکو کہہ کر دنیا بھر میں بدنام کیا تو ہم نے برداشت کیا۔ پچھلی حکومت نے ساری اپوزیشن کو دیوار سے لگایا، ہمارے رہنماؤں نے فوجی تنصیبات پر حملے کا سوچا تک نہیں، احتجاج سب کرتے ہیں لیکن کسی نے تنصیبات پر حملہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا، جی ایچ کیو پر کچھ سال پہلے دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا، 9 مئی کو بھی حملہ ہوا۔ 9 مئی کو ملک میں درندگی ہوئی، جی ایچ کیو، پشاور میں ریڈیو پاکستان پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ہم پاکستان کے نام پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے دشمن کا ایجنڈا پورا کرنے کی کوشش کی، 65ء کی جنگ میں بھارت کے خواب پورے نہ ہوسکے، لیکن 9 مئی کو جتھوں نے یہ خواب پورا کیا۔ اکسانے والے کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے، حملے کرنے والوں، منصوبہ سازوں، سہولت کاروں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے