اسلام آباد (پاک صحافت) لیگی رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ فی الحال مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلتا نظر نہیں آرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی آفر پر کہا ہے کہ نہ ہم انہیں کچھ دے سکتے ہیں اور نہ وہ ہمیں کچھ دے سکتے ہیں، فی الحال مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلتا نظر نہیں آرہا۔
خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی تو اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں، چئیرمین پی ٹی آئی کا مفاد یہی ہے کہ وہ باہر آجائیں اور ان کے جرائم معاف کردئے جائیں، میں ایسے کسی مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔
Short Link
Copied