فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، فیص کریم کنڈی نے عمران خان کو ناقص پالیسیوں کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا،  پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ جھوٹوں کے سرتاج کا نام نہاد صحت کارڈ غریبوں کے ساتھ فراڈ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر شدید ردعمل پیش کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی وزیر اعظم پر برس پڑے، فیصل کریم کنڈی نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے ان سے سوال کیا ہے کہ چار موسم تو مشہور ہیں باقی آٹھ موسموں کے نام تجویز کریں، نیازی صاحب آپ کی سلطنت میں کسان اپنی فصلیں جلاتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ سلطنت نیازیہ میں کسان آلو دریا برد کرتے رہے ہیں،عمران خان نے سندھ سے تعصب کی وجہ سے سندھ کے کسانوں سے ٹماٹر خرید کرنے کی بجائے باہر سے منگوا کر اپنے مالی سہولت کاروں کی جیبیں بھری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے