فواد چوہدری جیسے لوگوں کی جگہ جیل ہی ہے۔ عابد شیر علی

عابد شیر علی

اسلام آباد (پاک صحافت) عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری جیسے لوگوں کی جگہ جیل ہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو کس نے اختیار دیا کہ الیکشن کمیشن کو دھمکی دے، الیکشن کمشنر کا تعین عمران خان حکومت نے کیا، ن لیگ نے نہیں کیا۔ کیا پاکستان بنانا ری پبلک ہے، آپ نے پاکستان کو کیا اپنے باپ دادا کی جاگیر سمجھا ہوا ہے، آپ نے پاکستان کے سیکیورٹی اداروں پر الزام تراشی کی۔

عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ ظلم و زیادتی کی گئی، ان کو ملک بدر کیا گیا، ہمارے لوگوں پر تو منشیات کے پرچے ہوئے، اسمبلیوں سے نکال دیا گیا، نہال ہاشمی، طلال چوہدری کو کوئی بات نہ کرنے پر ثاقب نثار نے ڈس کوالیفائی کیا۔ انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف سے رانا ثناءاللہ تک پر جھوٹی ایف آئی آرز کاٹی گئیں، آپ کی مرضی کا چیف منسٹر تھا جس کو آپ سب سے بڑا چور کہتے تھے، جسے آپ سب سے بڑا چور کہتے تھے وہ آپ کا وزیراعلی تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں