فلسطینی بچے زندہ دفن ہو رہے ہیں، جل رہے ہیں اور دنیا تماشائی بنی ہوئی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران فلسطین کا مقدمہ پیش کردیا۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79 واں سالانہ اجلاس کے چوتھے روز وزیراعظم نے خطاب کا آغاز کلام پاک کی تلاوت سے کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی پر مبنی جنگ اور یوکرین میں خطرناک لڑائی جاری ہے، ہم فلسطین کی مقدس سرزمین پر ایک بڑا المیہ رونما ہوتے دیکھ رہے ہیں، فلسطینی بچے زندہ دفن ہو رہے ہیں، جل رہے ہیں اور دنیا تماشائی بنی ہوئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ صرف مذمت کرنا کافی نہیں، ہمیں اس خونریزی کو فوری روکنا ہوگا، فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، اقوام متحدہ فوری طور پر فلسطین کو اپنا رکن تسلیم کرے، فلسطین کو اقوام متحدہ کےمستقل رکن کی حیثیت فوری ملنی چاہیے، غزہ مصائب ختم کرنے کے لیے فلسطین کے دو ریاستی حل کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب لبنان میں اسرائیلی جارحیت شروع ہوگئی ہے، لبنان میں اسرائیلی جارحیت سےخطےمیں بڑی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، دوسری طرف جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم بھی جاری ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ بھی ایک صدی سے حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مذموم کوششیں کر رہی ہے، 2019 میں بھارت نے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر کشمیر کو ہڑپ کیا، بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری نوجوان برہان وانی کی میراث پر عمل پیرا ہیں، پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا فیصلہ کُن جواب دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے