رانا تنویر

فلاپ لانگ مارچ سے نکلنے کیلئے عمران خان نے حملے کا ڈرامہ رچایا۔ رانا تنویر

شیخوپورہ (پاک صحافت) رانا تنویر کا کہنا ہے کہ فلاپ لانگ مارچ سے نکلنے کیلئے عمران خان نے حملے کا ڈرامہ رچایا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی عمرانی فتنے سے جان چھوٹنے والی ہے، عمران خان کا جھوٹ بے نقاب ہوچکا، عوام نے اسے مسترد کردیا ہے۔ عمران خان پنجاب، کے پی، گلگت بلتستان کے وساٸل کا استعمال کررہا ہے۔

رانا تنویر کا مزید کہنا تھا کہ زمان پارک لاہور میں کے پی اور گلگت بلتستان کی پولیس تعینات کی گئی ہے۔ وزیر آباد ڈرامہ بے نقاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن کیلئے خط لکھ دیا ہے، وزیر آباد میں جو نوجوان جاں بحق ہوا وہ عمران خان کے گارڈ کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے