فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم کے بیانیہ کو جھوٹا قرار دے دیا

فردوس عاشق اعوان

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پر تنقید کرتے ہوئے ان کے جلسے کو ناکام اور بنیانیہ کو جھوٹا قرار دے دیا۔ فردوس عاشق کہتی ہیں کہ  پی ڈی ایم کا جلسہ ٹُھس اور بیانیہ پُھس ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں” سے جانی جانے والی جعلی راجکماری لندن ہائی کورٹ کے فیصلے کےبعد بتائے کہ امریکا، برطانیہ، پاکستان اور سعودی عرب میں اربوں روپے کی 76جائیدادیں کس کی ہیں؟

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فری ہینڈ اور بغیر کسی رکاوٹ کے پی ڈی ایم کا جھوٹ کی گردان پر مبنی رونا دھونا تو ہوگیا لیکن 11جماعتوں نے ملکر جتنے لوگ اکٹھے کئے اس سے کہیں زیادہ تعداد میں لوگ بزدارحکومت کی جانب سے لگائے گئے سہولت بازاروں میں موجود ہوتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں