بیلسٹک میزائل

پاکستان کا شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار  کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 3 کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، یہ میزائل زمین سے زمین تک 2 ہزار 750 کلومیٹر تک ہدف کو آسانی سے نشانہ بناسکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بیلسٹک میزائل  تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرامیٹرز کو جانچا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا،  آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل کی زمین سے زمین تک 2 ہزار 750 کلو میٹر رینج ہے۔ جبکہ میزائل نے تجربے کے دوران بحیرہ عرب میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز کو مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ، چیئرمین نیسکام اور دیگر اعلیٰ حکام نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاک بحریہ نے آبدوزوں سے اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا تھا، نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ہرجارحیت کا دندان شکن  جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے